مظفرآباد‘ محکمہ شاہرات، بیوروکریسی کا اپنا راج، وزراء، ممبرانِ اسمبلی کے احکامات نظرانداز

ے 20 سال سے تعینات ورکچارج ملازمین بائی پاس، خالی آسامیوں پر من پسند افراد کی تقرریاں کی جانے لگیں

بدھ 23 مئی 2018 14:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) محکمہ شاہرات، بیوروکریسی کا اپنا راج، وزراء، ممبرانِ اسمبلی کے احکامات نظرانداز، 15 سے 20 سال سے تعینات ورکچارج ملازمین بائی پاس، خالی آسامیوں پر من پسند افراد کی تقرریاں کی جانے لگیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ شاہرات آزادکشمیر مظفرآباد ڈویثرن میں کچھ ایسے ورکچارج ملازمین تعینات ہیں جن کی سروس 15 سے 20 سال کے لگ بھگ ہیں، اس دوران کئی آسامیاں خالی ہوئیں مگر بیوروکریسی نے اپنے من پسند افراد کو تعینات کرتے ہوئے ورکچارج ملازمین کو بائی کیا اور ان کے حقوق پر ڈاکے ڈالے، آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے، محکمہ کی بیوروکریسی وزراء حکومت، ممبران اسمبلی کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لاتی جہاں کوئی آسامی خالی ہوتی ہے وہاں ورکچارج ملازمین منہ دیکھتے رہتے ہیں اور تقرری محکمہ شاہرات کے آفیسران کے چہتوں کی ہوجاتی ہے، عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وزیر اعظم آزادکشمیر، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ شاہرات میں 15 سے 20 سالہ سروس کے حامل ملازمین کو ان کا حق دیتے ہوئے مستقل کیاجائے، اور منہ زور آفیسران کی من مرضیوں کا نوٹس لیاجائے تاکہ محکمہ شاہرات میں بھی گڈگورننس قائم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :