ترکی پہلا ایف۔35 لڑاکا طیارہ 21 جون کو حاصل کرے گا،

پہلے مرحلے میں 30 طیارے ترک فضائیہ کے سٴْپرد کیے جائیںگے

بدھ 23 مئی 2018 15:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ترکی پہلا ایف۔35 لڑاکا طیارہ 21 جون کو امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ حاصل کرے گا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سے خریدے گئے ایف۔35 اے لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔دفاعی صنعت کی سیکریٹریٹ نے ترک پرچم بردار ایف۔35 کے لاک ہیڈ مارٹن ٹیکساس تنصیبات سے اڑان بھرنے کے مناظر کو ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان مناظر میں طیارے کی دم پر ترک پرچم کی موجودگی باعث ِ توجہ ہے۔ترکی پہلا ایف۔35 لڑاکا طیارہ 21 جون کو امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ حاصل کرے گا۔پائلٹوں کی تربیت اور دوسرے طیارے کی بھی حوالگی کے بعد انہیں ترکی لایا جائیگا۔یہ طیارہ 2019ء کے موسم ِ خزاں سے ترکی کے آسمانوں میں دکھائی دے گا۔اس طیارے کی خرید سے ترک دفاعی صنعت اور معیشت کو اہم سطح کا فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ ترکی نے ایک 100 عدد ایف۔35 لینے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور پہلے مرحلے میں 30 طیارے ترک فضائیہ کے سٴْپرد کیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :