انڈونیشیا، میراپی آتشی فشاں ہپاڑ پر زور دار دھماکے

بدھ 23 مئی 2018 15:10

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) انڈونیشیا میں واقع میراپی آتشی فشاں ہپاڑ پر زور دار دھماکے سے ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا سے زلزلوں کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق ملک کے وسطی علاقے جاوا میں میراپی آتش فشاں ہپاڑ ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گیا ہے جس کے بعد دوسرے درجے کا الارم بجاتے ہوئے گردو نواح میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیائی متعلقہ ادارے کے مطابق اب تک کل چار بار آتشی پہاڑوں پر درمیانے درجے کے دھماکے ہو چکے ہیں جس کے بعد اس کے لیے دوسرے درجے کا اعلان دیا گیا ہے۔ میراپی سے 11 مئی کے روز 5 ہزار 900 میٹر بلندی تک پھیلنا شروع ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ زلزلوں اور آتشی پہاڑوں سے متاثرہونے والے اس ملک میں 130 فعال آتش فشاں موجود ہیں۔