2018 کے لئے غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک بین الاقوامی فورم کا بیجنگ میں انعقاد

بدھ 23 مئی 2018 15:12

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) 2018 کے لئے غربت کے خاتمے کے حوالے سے بدھ کے روز بیجنگ میں ایک بین الاقوامی فورم منعقد ہوا۔ مذکورہ فورم کا موضوع ہے " تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہاتھ میں ہاتھ ملاتے ہوئے غربت کا خاتمہ "۔عالمی بینک اور اقوام متحدہ کی ماتحت فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن سمیت نو عالمی اداروں اورچین سمیت 28 ممالک کے 2 سو ملکی و غیر ملکی نمائندوں نے اس فورم میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے تعاون کے ذریعے غربت کے خاتمے اور ترقی کے شعبہ جات میں چین کے حاصل شدہ تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی ریاستی کونسل کے ماتحت غربت کے خاتمے اور ترقی کے دفتر کے نائب سربراہ چھن جی گانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت نے غربت کے خاتمے کو اپنی فرائض میں شامل کر لیا اور اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ کے بعد گزشتہ 40 برسوں میں چین کی اسی کروڑ سے زائد آبادی کو غربت سے چھٹکارا دلایا گیا ہے۔جسے عالمی برادری غربت کے خاتمے کے لحاظ سے اسے ایک معجزہ سمجھتی ہے۔