سرگودھا ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن

بدھ مئی 15:12

سرگودھا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر پل گیارہ فیصل آباد روڈ پر تجاوزات کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرکے سینکڑوں دکانوں کے تھڑے و دیگر تجاوزات کو گرا کر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا، آپر یشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد نے کی ، جس میں تحصیل ریگولیشن آفیسر ضلع کونسل اسد اللہ ہریا ‘ ریونیو آفیسر ملک اشر ف ‘ ظفر انجم‘ ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا محمد غوث خان و دیگر شامل تھے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے فیصل آباد روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مہلک حاثادت کانوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی ، جس نے فیصل آباد روڈ پل گیارہ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ، آپریشن کا مقصد فیصل آباد روڈپر ٹریفک کے حادثات پر قابو پانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :