بھیرہ ، کار کے خفیہ خانوں سے 5ہزار گرام افیون برآمد ، 2افراد گرفتار

بدھ 23 مئی 2018 15:12

سرگودھا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سرگودہا کی نواحی تحصیلبھیرہ پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے دو ارکان محمد بصیر اور بلال احمد کو پانچ ہزار گرام افیون برآمد کرکے گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق موٹر وے انٹر چینج بھیر ہ لاہور سائیڈ پر ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تواس کے خفیہ خانوں سے پانچ ہزار گرام افیون برآمد ہوئی، ملزموں نے بتایا کہ و ہ پشاور سے افیون اور دیگر نشہ آور اشیاء لاتے اور پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کرنے کا دہندہ کرتے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔