ایم کیو ایم کے رکن عبدالرشید گوڈیل کا قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے لئے معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ

بدھ 23 مئی 2018 15:18

اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے رکن عبدالرشید گوڈیل نے وزیراعلیٰ سندھ سے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے لئے معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں عبدالرشید گوڈیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ انہیں گولیاں ماری گئی ہیں تاہم حملہ کرنے والے ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ڈرائیور کا تعلق کالا ڈھاکہ ہزارہ سے تھا اور صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور ڈرائیور کو وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے معاوضہ ملنا چاہیے۔