قومی اسمبلی نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی

بدھ مئی 15:18

قومی اسمبلی نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری ..
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

اجازت ملنے پر ایوان نے بل کی شق وار منظوری دے دی۔ اس دوران عالیہ کامران کی طرف سے پیش کردہ ترمیم کی وزیر نے مخالفت کی۔