میٹرو بس روٹ پلرز کی بیوٹیفیکیشن کی منظوری دے دی گئی

بدھ 23 مئی 2018 15:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گذشتہ روزہوا جس کی صدارت چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد نے کی۔ میٹنگ میںلارڈ میئر راولپنڈی سردار نسیم احمدخان اور بورڈ آ ف ڈائر یکٹرزکے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پرچیئر مین پی۔ایچ۔

(جاری ہے)

اے نے بورڈ ممبرز کو بتایا کہ راولپنڈی کے پارکوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیںاور نئے پارک بھی بنائے گئے ہیں جن میں شہباز شریف پارک سر فہرست ہے جبکہ راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

میٹنگ ایجنڈا کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے ریٹس کی منظوری، پی ایچ اے آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ریگو لیشن میں ترامیم اور میٹرو بس روٹ پلرز کی بیوٹیفیکیشن کی منظوری دی گئی۔