نوجوان لڑکیوں بالخصوص طا لبات کو ہنر مند ، با اعتماد ، ذمہ دار اور محب وطن شہری بنانے کے لئے گر لزگائیڈز پاکستان کا کردار بہت اہم ہے

صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان کیسینیٹرنزہت صادق نیشنل کمشنر پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن سے بات چیت

بدھ 23 مئی 2018 15:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیوں بالخصوص طا لبات کو ہنر مند ، با اعتماد ، ذمہ دار اور محب الوطن شہری بنانے کے لئے گر لزگائیڈز پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرنزہت صادق نیشنل کمشنر پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آج یہاں ایوان صدر جموں و کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صدر سے ملاقات کی ۔

سینٹر نزہت صادق نے صدر کو پاکستان اورآزادکشمیر کے اندر پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن کی کارگردگی اور مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلا بریفینگ دی ۔ انہوں نے صدر کو بتایا کہ آزادکشمیر کی گرلزگائیڈز انتہائی متحرک طریقے سے مختلف ورکشاپوں اور تربیتی کورسز میں حصہ لیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر نے اس امر پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ اس سال 23مارچ کے موقع پر آزادکشمیر کی 70طالبات نے نہ صرف شرکت کی بلکہ قومی گرلز گائیڈز پریڈ کی سرپرستی بھی کی ۔

سنیٹر نزہت صادق نے صدر کو آزادکشمیر میں پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن کو درپیش چیلنجز سے بھی آگاہ کیا اور صدر کو آزاد کشمیر میں متوازی گرلز گائیڈز باڈی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ صدر نے انہیں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔صدر نے پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن کی اعلی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے طالبات کو تربیتی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں جن سے کمیونٹی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :