سوئمنگ پول میں طالبعلم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،

وائس چانسلر نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

بدھ 23 مئی 2018 16:13

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی سوئمنگ پول میں شعبہ سپورٹس سائنسز کے طالبعلم ابو بکر کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ شعبہ فلسفہ کے اسسٹنٹ پروفیسر شاہد محمود گل، ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد ظفر اقبال بٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس طاہرہ سلیم اور چیف سکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ عبید کمیٹی کے ممبر ہیں،کمیٹی واقعے کی تحقیقات کر کے سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کریگی ۔