کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیا جانے والا 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی حوالگی کی تقریب

بدھ 23 مئی 2018 16:13

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیا جانے والا 32 ٹن بولارڈ پل ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والی32 ٹن بولارڈپل ٹگ کی حوالگی کی تقریب بدھ کے روز کراچی شپ یارڈ پر منعقد ہوئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل کلیم شوکت ہلال امتیاز (ملٹری) وائس چیف آف نیول اسٹاف تھے۔ تقریب میں پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ، اعلی سرکاری نجی اداروں کے عہدداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ اس جہاز کی تعمیر پاک بحریہ کی جہاز سازی میں خود انحصاری کے حصول کی کاوشوں کا واضع ثبوت ہے۔ انہوں نے وزارت دفاعی پیداوار اور کراچی شپ یارڈ کی جہاز سازی میں خود انحصاری کے مقصد کے حصول کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شپ ان چند پبلک سیکٹراداروںمیں شامل ہے جنہوں نے پچھی دہائی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں اور قومی بحری شعبہ جات میں اہم کردارادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شپ یارڈ کے ایم ڈی ریئرایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے اپنے استقبالی خطاب میں وزارت دفاعی پیداواراور پاک بحری کا انکی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جہاز تعمیر کے تمام شعبہ جات میں خودانصاری کے تحت اور بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی معاونت کے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے شپ یارڈ میں جاری جہاز سازی اور مرمت کے جاری منصوبوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 6 جہازوں کی تعمیر کے منصوبے جاری ہیں جن میں 17000 ٹن فلیٹ ٹینکر، پی ایم ایس اے کیلئے 1500 اور 600 ٹن کے ایم پی وی، میزائل بردار جہاز نمبر 4 ایک عدد 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال شپ یارڈ نے فلپائن اور تھائی لینڈ کیلئے 8 شوگر مل رولرز تعمیر کئے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ کے تمام کارکنان ان تمام چیلنجنگ منصوبوں کی اعلی معیار کے مطابق تکمیل کیلئے مصروف عمل ہیں۔ مذکورہ ٹگ 34 میٹر لمبا اور اس کا وزن 81 4ٹن ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 12 ناٹ اور اسے دوڈیزل انجن اور انتے ہی ازیمت تھر سٹر سے چلایا جاتا ہے۔ ٹکنگ آپریشن کیلئے اس کے چاروں اطراف مضبوط فینڈرز نصب ہیں اور یہ پاک بحریہ کے تمام جہازوں کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :