ڈی سی ، اے ڈی سیز، اے سیز،تحصیلداروں کو مجسٹریٹ کے اضافی اختیارات تفویض کردیئے گئے

بدھ 23 مئی 2018 16:13

سرگودھا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے سرگودہا سمیت صوبہ بھرکے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(فنانس ، ریونیو اورجنرل)سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں ، نائب تحصیلداروں کو آئندہ 30دن کے لیے مجسٹریٹ کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل سرگودہا میں 15افسران اسی طرح تحصیل شاہ پور میں 4افسران ، تحصیل سلانوالی ، تحصیل ساہیوال، تحصیل بھیرہ ، تحصیل بھلوال اور تحصیل کوٹمومن میں 3,3افسران بطورِ مجسٹریٹس اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔حکومت ِ پنجاب نے یہ اقدام رمضان المبارک کے دوران گرنفروشی کی روک تھام اور امن و امان کی صورتِ حال برقرار رکھنے اور شہریوں کورمضان المبارک میں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھایا گیاہے۔