ایران کو امریکا کی اقتصادی دھمکیوں نے مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے

بدھ 23 مئی 2018 16:20

․ پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) فرانس نے کہا ہے کہ ایران کو اقتصادی دھمکیاں دے کر امریکا نے مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر خارجہ جین وائی ویز لی ڈریان نے فرانس انٹر ریڈیو کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا نے ایران کو تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کی وارننگ دی ہے اور اس اقدام سے مشرق وسطیٰ کے خطے کو مزید عدم استحکام کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے بات چیت کے عمل کو کوئی تقویت نہیں ملے گی بلکہ اس کے برعکس یہ اقدام ایران میں قدامت پسند طبقوں کو مضبوط اور مذاکرات کے حامی صدر حسن روحانی کو کمزور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام خطے کے استحکام کو درپیش خطرات میں اضافہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :