گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ سے خلع کیلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا

بدھ 23 مئی 2018 16:20

گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ سے خلع کیلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع کیلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے سول کورٹ میں خلع کے مقدمے کی بحالی کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلاکر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم آئے روزکے جھگڑوں اور تشدد کی وجہ سے اب مزید ساتھ رہنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حمیراارشداور احمد بٹ گزشتہ 14برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں تاہم دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھائوکاشکار ہے، دوسال قبل دونوں کے درمیان شدیداختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے 9جنوری 2018ء کو خلع کی درخواست واپس لی تھی۔واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے نظر آتے ہیں یہاں تک کہ حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگاچکی ہیں جبکہ احمد بٹ اپنی اہلیہ پر منشیات کے استعمال کاالزام لگاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :