دو سال گزرنے کے باوجودنیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی سے فارغ التحصیل طلباء ڈپلوموں سے محروم

بدھ 23 مئی 2018 16:24

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) دو سال گزرنے کے باوجودنیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی سے فارغ التحصیل طلباء ڈپلوموں سے محروم ، پی ایچ سی کا ڈپلومہ کے بغیر پریکٹس لائسنس جاری کرنے سے انکار، ہزاروں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کلینکس بند کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی نے سیشن 2015-16 ؁ء ڈی ایچ ایم ایس میں کامیاب ہونے والے ہزاروں ڈاکٹروں کو دوسال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی نیشنل کونسل ل کرنے کے لئے متعلقہ کونسل کی رجسٹریشن اور ڈپلومہ کا درخواست کے ساتھ منسلک ہونا بہت ضروری ہے ۔

جب کہ مذکورہ کونسل اپنی ہی مستی میں مگن ہوکران کامیاب ہونے والے سینکڑوں ڈاکٹروں کے نہ صرف معاشی استحصال کا باعث بن رہی ہے بلکہ اپنے ہی قواعد وضوابط کی دھجیاں بھی بکھیر رہی ہے جس کے تحت رزلٹ جاری ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد ڈپلومے جاری کرنا بھی اُس کے فرائض میں شامل ہے ۔مگر اندھیرنگری چوپٹ راج کے مترادف کوئی انہیں پوچھنے والا ہی نہیں اور یہ لوگ من مانے فیصلے کرکے عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :