سندھ ہائیکورٹ کی لاپتہ شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنانے اور پولیس حکام کو مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت ،

سماعت 20جون تک ملتوی کردی

بدھ 23 مئی 2018 16:24

سندھ ہائیکورٹ کی لاپتہ شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنانے اور پولیس حکام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنانے اور پولیس حکام کو مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہو سماعت 20جون تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن سرفراز سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پیش کی جانے والی رپورٹ کو غیراطمینان بخش قرار دیتے ہوئے عدالت نے برہمی کا اظہارکیااور کہا کہ ایک شخص کو 7سال ہوگے ہیں لاپتہ ہوئے مگر پولیس اور ہوم ڈپارٹمنٹ کچھ کام نہیں کررہے عدالت میں ڈی ایس پی وقارخان نے بتایاکہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں لاپتہ افراد کے حوالے سے کے پی کے سے بھی جواب مانگا ہے۔ عدالت نے کہاکہ آپ کوکیس ابھی ملا ہے مگرسات سال سے پولیس حکام نے کے پی کے سے جواب کیوں نہیں مانگا۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنانے اور پولیس حکام کو مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20جون تک ملتوی کردی ۔