نواب شاہ کی گجرواہ نہر میں ڈوب کر 16سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،

ورثا نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا

بدھ مئی 16:24

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) نواب شاہ کی گجرواہ نہر میں ڈوب کر 16سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،ورثا نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا،تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود سانگھڑ روڈ پر واقع گجرواہ نہر میں نہاتے ہوئے 16سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملنے پر نوجوان کے ورثا موقع پر پہنچ گئے اورنوجوان کی نعش نکالنے کیلئے انتظامیہ سے نہر بند کرانے کا مطالبہ کیا اور احتجاجاً سانگھڑ روڈ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا،ڈوبنے والا نوجوان فوجی کالونی کا رہائشی تھا،،گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دوستوں کے ساتھ نہر میں نہانے گیا تھا کہ نہر کی خونی لہروں کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات تک نوجوان کی لاش نہیں مل سکی تاحال تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ہر سال گجرواہ نہر میں نہاتے ہوئے متعدد بچے اور نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہو جاتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اور ذمہ داران کی طرف سے معصوم زندگیوں کو بچانے کیلئے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے جاتے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہروں،شاخوں،کینالوں اور واٹر پارکنگ پر دفعہ 144نافذ ہے لیکن اس کے باوجود انسانی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :