انسانی زندگی بچانے کے لئے ایک شخص نے روزے کی حالت میں انوکھا قدم اٹھا لیا

ہندو شخص کی جان بچانے کے لیے بھارتی مسلم نے اپنا روزہ توڑ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 مئی 2018 16:08

انسانی زندگی بچانے کے لئے ایک شخص نے روزے کی حالت میں انوکھا قدم اٹھا ..
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مئی 2018ء) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرہ دون میں ایک مسلم نوجوان نے روزہ توڑ کر ہندو شخص کی جان بچانے کی بہترین مثال پیش کی۔ انسانی زندگی بچانے کے لئے ایک شخص نے روزے کی حالت میں انوکھا قدم اٹھا لیا۔ ہندو شخص کی جان بچانے کے لیے بھارتی مسلم نے اپنا روزہ توڑ دیا۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لیے روزے رکھنے کا مہینہ ہے۔

اور دنیا کے تمام ملکوں میں رہنے والے مسلمان پابندی سے روزے رکھتے ہیں۔اور روزے کے دوران مسلمان کچھ کھا پی نہیں سکتے۔لیکن ایک مسلمان نے انسانیت کی خاطر روزہ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق والدین اور طلباء کے حقوق کے لئے قائم کی گئی اتھارٹی نیشنل ایسوسی ایشن کے صدر عارف خان نے ایک شخص کی زندگی کو بچانے کے لئے افطار سے قبل ہی اپنا روزہ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

.20 سالہ اجے نامی لڑکا اسپتال میں داخل تھا جس کی حالت بہت زیادہ خراب تھی۔اور اجے کو A+ کی اشد ضرورت تھی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اجے کی جان بچانے کا واحد حل یہی ہے کہ آپ جلد از جلد اس کے لیے خون کا انتظام کریں۔ اجے کے والد بہت پریشان تھے کیونکہ اجے کا بلڈ گروپ اے پازٹیو تھا اور آسانی سے مل بھی نہیں رہا تھا۔ جس کے بعد اجے کے والد نے خون اکھٹا کرنے کے لیے سوشل میڈیا اور واٹس اپپ کا سہارا لیا۔

اور اپنے دوست اور خاندان کے افراد کو کہا کہ وہ اجے کے لیے خون کا انتظام کرنے میں مدد کریں۔عارف نامی مسلمان شخص نے اجے کے والد کا یہ پیغام واٹس ایپ پر دیکھا،تو عارف خان نے اسی وقت اجے کے والد سے رابطہ کیا اور خون عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ڈاکٹروں نے عارف نامی شخص سے کہا کہ وہ خون کا عطیہ کرنے سے پہلے کچھ کھا پی لے۔لیکن عارف نے کہا کہ ابھی روزہ افطار نہیں ہوا اس لیے وہ کچھ کھا پی نہیں سکتا ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کے لیے خون دینے سے پہلے کچھ کھانا ضروری ہوتا ہے۔اجے کی خراب حالت کو دیکھتے ہوئے عارف خان نے اپنا ذہن بدلا اور روزہ توڑ دیا۔ جس کے بعد عارف نے اجے کو خون دے کر اس کی زندگی بچالی۔

متعلقہ عنوان :