سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ سٹورٹ براڈ کے نشانے پر آ گیا

بدھ مئی 16:31

لارڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ کے نشانے پر آ گیا، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ براڈ پاکستان کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، انہیں اکرم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5 وکٹوں کی ضرورت ہے، وسیم اکرم نے 414 اور براڈ نے 410 وکٹیں لے رکھی ہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے لارڈرز میں شروع ہو گا۔