سوئی نادرن اورسوئی سدرن نے رواں مالی سال کے دوران231دیہات اورقصبوں کوگیس فراہم کی

کمپنیوں نے ترسیلی منصوبوں پر1351ملین، تقسیم کاری کے منصوبوں پر10202ملین اوردیگرمنصوبوں پر11198ملین روپے کی سرمایہ کاری کی

بدھ 23 مئی 2018 16:31

سوئی نادرن اورسوئی سدرن نے رواں مالی سال کے دوران231دیہات اورقصبوں کوگیس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) رواں مالی سال کے دوران سوئی نادرن اورسوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنیوں نے اپنے اپنے علاقوں میں 231دیہات اورقصبوں کوگیس فراہم کی ہے۔سرکاری ذرائع نے اے پی پی کوبتایا کہ دونوں کمپنیوں نے اس عرصہ کے دوران 328کلومیٹرطویل گیس ترسیلی نیٹ ورک، 8661کلومیٹرڈسٹری بیوشن اور1216کلومیٹرطویل سروس لائنز کی تعمیر مکمل کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کمپنیوں نے ترسیلی منصوبوں پر1351ملین، تقسیم کاری کے منصوبوں پر10202ملین اوردیگر منصوبوں پر11198ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس عرصہ میں مجموعی طور4لاکھ 28ہزار282گیس کنکشن دئیے گئے جن میں 4لاکھ26ہزار721گھریلوں، 1519کمرشل اور42صنعتی کنکشن شامل ہیں۔گزشتہ دونوں کمپنیوں نے 6129کلومیٹرترسیلی نیٹ ورک کی تعمیر مکمل کی تھی اور104دیہات اورقصبوں کوگیس کی فراہمی عمل میں لائی گئی تھی۔