کراچی، ساس نے بہو اور شیر خوار بچے کو چھت سے دھکا دے دیا، خاتون اور بچہ جاں بحق

بدھ 23 مئی 2018 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) کراچی میں بہو کو ساس نے مبینہ طور پر شیر خوار بچے سمیت چھت سے دھکا دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ساس نے ہبو کو شیر خوار بچے سمیت چھت سے دھکا دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے میں خاتون رمشا بچے سمیت جاں بحق ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے وقت گھر میں رمشا کا شوہر موجود نہیں تھا۔ واقعے کے وقت گھر میں موجود افراد کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقئقات جاری ہے۔