ضلع تھرپارکر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے تمام مطلوبہ انتظامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں تمام محکموں کو احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ مئی 16:39

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہا ہے کہ ضلع تھرپارکر میں ہیٹ اسٹروک (لُک) سے بچاؤ کیلئے تمام مطلوبہ انتظامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ یہ ہدایت انہوںنے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو دی ہیں ۔ جس میں چیف مونسپل آفیسرمٹھی، ٹاؤن آفیسر اسلام کوٹ، چیلھار، ڈیپلو، چھاچھرو، کھیمے جو پار، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل تھرپارکر عوامی جگہوں پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی کئمپس قائم کریں گے خاص طور پر ہسپتالوں کے قریب ، بس ٹرمینل اور ایسی جگہوں پر جہاں پر لوگوں کو ٹھنڈا میٹھے پینے کے پانی کا بندوبست کرنے اور ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ لوگوں کو فوری طور طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئمپس میں ڈسپینسر کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ، پی پی ایچ آئی ، این جی اوز، اور نجی صحت سہولت اداروں کی جانب سے سرکاری اور نجی ایمبولینس بس اسٹینڈ اور عوامی اجتماعات والی جگہوں پر تیار حالت میں کھڑا کرنے کیلئے مناسب اقدامات کریں گے جس میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ تعلقوں کے اسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں کو ہدایت کی ہے وہ 24گھنٹے ہیٹ اسٹروک کئمپس کو فعال بناکر پینے کے پانی کی فراہمی سمیت انسانی ضرورت کے مطابق تمام مطلوبہ انتظامات مکمل کرنے کیلئے انتظامات کریں اور ہدایت کی کہ ہیٹ اسٹروک کئمپس کے دورہ جات کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :