سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلے شروع

بدھ 23 مئی 2018 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم ایس ، پی ایچ ڈی اور بی ایس پروگرامز میں داخلے برائے موسم گرام2018 شروع ہوگئے ہیں۔ یہ داخلے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز، میڈیا اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس، انوائرنمنٹل سائنسز اورایجوکیشن میں ایم ایس میں دیے جا رہے ہیں۔

جبکہ کمپیوٹر سائنسز میں پی ایچ ڈی میں داخلے دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارمز سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جمع کرایا جاسکتا ہے۔جبکہ داخلہ فارمز سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن آفس میں کام کے اوقات کارمیں (پیر تا جمع) ، صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ایڈمشن ڈیسک میں آن لائن پر کئے جاسکتے ہیں۔ تحریری امتحان21 جولائی 2018 کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ہوگا، جبکہ کامیاب امیدواروں کا زبانی امتحان30 جولائی سے 3 اگست 2018 تک ہوں گے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نتائج کا حتمی اعلان 7 اگست 2018 کوکیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :