کار ساز کمپنیوں کی نان فائلرز کو گاڑی کی فروخت بند

بدھ 23 مئی 2018 16:47

کار ساز کمپنیوں کی نان فائلرز کو گاڑی کی فروخت بند
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وفاقی بجٹ 19 -2018 کی منظوری کے بعد مقامی کار ساز کمپنیوں نے نان فائلرز کو گاڑیوں کی فروخت بند کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس نا دہندگان اور نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیاہے، مقامی کمپنیوں کے عوامی نوٹسسز کے مطابق اب نان فائلز گاڑی کی بکنگ نہیں کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

نوٹسسز میں کہا گیا ہے ایسے افراد جنھوں نے گاڑی پہلے سے بک کرائی ہوئی ہے اور وہ نان فائلرز ہیں تو ان کو گاڑی کی ڈیلیوری سے پہلے فائلز بننا ہوگا، بصورت دیگر گاڑی کی ڈیلیوری تاخیر کا شکار یا بکنگ کینسل بھی ہوسکتی۔

خیال رہے کہ بجٹ 2018-19 میں حکومت نے گاڑی کی خریداری کیلئے فائلز ہونا لازمی قرار دیا تھا، اب نان فائلر افراد 50 لاکھ سے زائد رقم کی سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گے جب کہ 1200سی سی سے بڑی گاڑی بھی نہیں خرید سکیں گے۔کار ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سی گاڑیوں کی فروخت میں کمی متوقع ہے، چھوٹی گاڑی خریدنے والے 60 فیصد صارفین نان فائلز ہیں۔

متعلقہ عنوان :