ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے اولیڈ اور سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی متعارف کرادیئے

بدھ 23 مئی 2018 16:47

ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ گوگل اسسٹنٹ پر مبنی نئی ٹی وی لائن اپ متعارف کرادی ہیں۔ اس میں ایل جی کے اولیڈ ٹی وی اور ایل جی کے سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی سیریز کے ساتھ تھنک آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی فیچرز کو براہ راست ٹی وی کے ریمورٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے اور اسکے لئے الگ سے کسی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہے۔

گوگل اور ایل جی کے درمیان اشتراک سے صارفین کی زندگیوں میں مزید سہولت آئے گی اور اس ٹیکنالوجی اشتراک سے ایل جی کے ایوارڈ یافتہ ٹی وی لائن اپ پر مثبت اثر پڑے گا۔ گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی بدولت قدرتی انداز سے ٹی وی کنٹرول کرنے کے لئے صارفین کے زبانی احکامات پر کام کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ آپ روزمرہ اہداف، معلومات تک رسائی، اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کے ساتھ کنٹرول بشمول لائٹنگ، ایپلائنسز اور دیگر بہت سارے کام کرسکتے ہیں۔

رواں سال کے آغاز کے ساتھ ایل جی اور گوگل کے درمیان شراکت داری کا آغاز ہوا جس کے تحت وسیع اقسام کے فیچرز تیار کئے جائیں گے جبکہ مختلف زبانوں میں صارفین کی رسائی بڑھانے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ ایل جی کے رواں سال کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹی وی لائن اپ میں صارفین کے زبانی احکامات کے لئے کمپنی کے اپنے اوپن اسمارٹ پلیٹ فارم کے ساتھ گوگل اسٹنٹ بلٹ ان موجود ہے۔

ایل جی کی تھنک آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین فوری طور پر زبانی احکامات سے ایکسٹرنل گیمنگ کنسول اور ساؤنڈ بارز کو کنیکٹ کرسکتے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ اور زبانی احکامات پر عمل پیرا ایل جی کے یہ خصوصی ٹی وی استعمال میں پہلے سے زیادہ سادے اور مزید باسہولت ہیں۔ اگر آپ اسے زبانی حکم دیں کہ ڈسکوری چینل لگاؤ تو وہ چینل کھلونے کے ساتھ مستقبل کے سفری مقامات کے بارے میں بھی معلومات کی فوری سرچ شروع کردیتا ہے۔

اسی طرح کسی کردار یا ایکٹر کا نام لینے سے صارفین کے سامنے اس سے متعلقہ فلمیں سامنے آجاتی ہیں یا پھر آپ اپنے ٹی وی کو کہہ سکتے ہیں کہ اس مووی کا گانا تلاش کرو یا یہ پروگرام ختم ہونے پر ٹی وی بند کردو۔ گوگل اسٹنٹ کے ساتھ ایل جی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ ٹی وی مختلف کام بھی سرانجام دے سکتے ہیں جیسے جواب تلاش کرسکتے ہیں یا پھر اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

مائیک کا بٹن دبائیں اور اسے دبا کر رکھیں اور کسی بھی معلومات کے بارے میں پوچھیں جیسے آج ہفتہ اختتام پر موسم کیسا ہی یا پھر اس وقت جاری کسی میچ کا اسکور بھی پوچھ سکتے ہیں۔ مستقبل میں خود مختار انداز سے کاموں کے ساتھ کھانے کی ڈیلوری اور ٹرانسپورٹیشن کی سروسز میں بھی مزید آسانی آجائے گی۔ گوگل اسسٹنٹ کی مدد کے ساتھ ایل جی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹی وی آپ کے اسمارٹ ہوم کا مرکز ثابت ہوسکتے ہیں۔

جن میں روبوٹک ویکیوم کلینرز، تھرمو اسٹیٹس، ایئرپیوریفائرز، اسمارٹ لائٹنگ ڈیوائسز اور دیگر بہت سی اشیاء شامل ہیں۔ گوگل اسسٹنٹ 5 ہزار سے زائد اسمارٹ ڈیوائسز کے ساتھ کام کرسکتا ہے اور سینکڑوں مقبول برانڈز اسمارٹ اسپیکرز اور دیگر ڈیوائسز کو وائی فائی یا بلوٹوتھ کے ذریعے کنیکٹ کرکے گوگل اسسٹنٹ کے کنٹرول کو مزید آسان بنا رہے ہیں۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے کہا، "گوگل اسسٹنٹ کی دستیابی ایل جی کے سال 2018 کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ نئی ٹی وی لائن اپ میں موجود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم گھر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بالکل نئی سطح پر قبولیت دیکھیں گے۔ ایل جی کی گوگل کے ساتھ منفرد پارٹنرشپ کی بدولت ہم پہلا برانڈ ہیں جو اپنے آپریٹنگ سسٹم پر گوگل اسسٹنٹ فراہم کررہے ہیں اور یہ ہمارے صارفین کے لئے بہت بڑا فائدہ ہے جو ہمارے ویب او ایس کے شائقین بھی ہیں۔ ہماری توقع ہے گوگل جیسے بڑے پارٹنرز کے ساتھ ایل جی کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے مزید دلچسپ جدتیں سامنے لائی جائیں گی۔