حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لبنانی وزیراعظم

بدھ مئی 16:50

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملیشیا حزب اللہ پر پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے تیزی کے ساتھ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں لبنان ی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ، لبنانی ملیشیا حزب اللہ پرامریکی پابندیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے نتیجے میں نئی حکومت کی تشکیل میں مزید آسانی ہوگی۔واضح رہے کہ لبنان میں نئی حکومت ایک ایسے وقت میں تشکیل دی جا رہی ہے جب امریکا اور بعض عرب ممالک نے حزب اللہ پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں

متعلقہ عنوان :