امریکا اور وینز ویلا کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا

ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکیاں

بدھ 23 مئی 2018 16:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) امریکا کی جانب سے وینز ویلا میں نکولس مادورو کے دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر اقتصادی پابندیوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی جانب سے امریکی پابندیوں کے جواب میں کئی امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا گیا جس کے جواب میں امریکا نے بھی وینز ویلا کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دیدی ہے ۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وینز ویلا کی حکومت کی جانب سے ہمیں سفارتی چینلز کے توسط سے آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ وینز ویلا ہمارے متعدد سینیر سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر رہا ہے اگر ایسا ہوا تو امریکا بھی جوابی اقدام کے طورپر وینز ویلا کے سفارت کاروں کو ملک سے نکال دے گا

متعلقہ عنوان :