سعودی عرب، نامعلوم افراد نے بریدہ کے میئر کو قتل کر دیا

ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا، عر ب میڈیا

بدھ مئی 16:53

سعودی عرب، نامعلوم افراد نے بریدہ کے میئر کو قتل  کر دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سعودی عرب میں بریدہ کونسل کے میئر ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے قتل کردیا اور لاش ویران علاقے میں پھینک دی ہے عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جس کے بعد ان کی لاش شمالی بریدہ میں ایک کارشوروم کے قریب پھینک دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان لاش قبضے میں لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ القصیم کے علاقے میں ان کے قتل کے کچھ شواہد ملے ہیں جن پر مزید کام جاری ہے۔ ابراہیم الغصن سعودی عرب میں وکالت کے پیشے سے وابستہ ہونے کے علاوہ سعودی لائرز کی ایک تنظیم کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں