روس نے اپنیجوہری آبدوز سے چار کامیاب میزائل فائر کئے

بدھ 23 مئی 2018 16:53

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) روس نے اپنیجوہری آبدوز ڈولگورو کائی سے چار کامیاب میزائل فائر کئے ہیں ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفید سمندر کی مقررہ حدود سے چار بیولاوا بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے جنہوں نے کاماچائکا ہنتولا میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے رپورٹ کے مطابق یہ میزائل پراجیکٹ 955پورائی سٹریجٹک آبدوز اور بیولاو میزائل نظام کے تحت فائر کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :