امریکہ نے پانچ ایرانی شخصیات پر یمنی حوثی باغیوں کی معاونت کے الزام میں پابندیاں عائد کردیں

بدھ 23 مئی 2018 16:53

واسنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) امریکی کمپنی حوثی باغیوں کو بیلسٹک میزائل معاؤنت فراہم کرنے کے الزام میں پانچ ایرانی شخصیات پر پابندی عائد کردیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں شامل کئے جانیوالے پانچ ایرانی شخصیات یمن کے حوثی باغیوں کی معاونت کیلئے میزائل تیکنالوجی منتقل کرنے مین ملوث ہیں امریکی محکمہ خزامہ نے سیکریٹری سٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ امریکہ حوثی باغیوں کے لئے ایرانی معاونت برداشت نہیں کریگا کیونکہ حوثی باغی ہمارے اتھدی سعودی عرب کو حملوں کا نشانہ بنارہے ہیںا نہون نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو ایران کو یمن میںحوثی باغیوں کی معاونت روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں