سٹراسبرگ اوپن ٹینس، ڈومنیکا کیبلکووا اور زارینا دیاز نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 23 مئی 2018 16:53

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سلواکیہ کی نامور ٹینس سٹار ڈومنیکا کیبلکووا اور قزاخستان کی ٹینس سٹار زارینا دیاز عمدہ کارکردگی کی بدولت سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگری کی ریکا لیوکا جانی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں قزاخستان کی زارینا دیاز نے سخت مقابلے کے بعد ہنگری کی تمیا بابوس کو 7-6-(7-2)، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔۔

متعلقہ عنوان :