جیکولین فرنینڈس نے حالت زار میں کرکٹ سپیشل ٹی وی شو کی عکسبندی مکمل کر لی

بدھ 23 مئی 2018 17:01

جیکولین فرنینڈس نے حالت زار میں کرکٹ سپیشل ٹی وی شو کی عکسبندی مکمل ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے خراب طبیعت کے باوجود کرکٹ کیلئے سپیشل ٹی وی شو کی عکسبندی مکمل کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے خراب طبیعت کے باوجود 27مئی کو ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل کیلئے ٹی وی شو ’’کرکٹ فائنل پارٹی تو بنتی ہے‘‘ کی عکسبندی مکمل کی جس کیلئے انہوں نے دوائی لی اور صرف 2 گھنٹے آرام کیا جس کے بعد انہوں نے عکسبندی شروع کی اور اس دوران انہوں نے کسی کو معلوم نہیں ہونے دیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔

متعلقہ عنوان :