جو کا م ملک دشمن نہیں کر سکے وہ نواز شریف کر رہے ہیں ،شیخ رشید

بدھ 23 مئی 2018 17:09

جو کا م ملک دشمن نہیں کر سکے وہ  نواز شریف کر رہے ہیں ،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ جو کام ’’ را‘‘ نہیں کرسکتی وہ کردار نواز شریف ادا کررہے ہیں وہ کس کے اشارے پر کھیل رہے ہیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کٹہرے میں پیش ہونے کا سوچا بھی نہیں تھا اب وہ کسی کے اشارے پر چل رہے ہیں شیخ رشید نے نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو کام ہمارے دشمن نہیں کرسکتے وہ اب نواز شریف کررہے ہیں جھوٹ ، کرپشن اور چوری کے سوا نواز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں رہا اور اب جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ۔