نواز شریف نے قوم کو ’’کیوں اور کس نے نکالا‘‘کا بتادیا،مریم نواز کا ٹوئیٹ

بدھ 23 مئی 2018 17:09

نواز شریف نے قوم کو ’’کیوں اور کس نے نکالا‘‘کا بتادیا،مریم نواز کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قوم کو بتادیا کہ آخر ان کو کیوں اور کس نے نکالا تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بدھ کے روز احتساب عدالت میں نواز شریف کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو بتادیا کہ آخر ان کو کیوں نکالا اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ آخر ان کو کسی نے نکالا ہے