امریکہ ،سوئیڈش فٹبالر نے مخالف کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا

امپائر نے ویڈیو دیکھ کر زلاتان کو ریڈ کارڈ دکھایا ، فیلڈ سے باہر بھیج دیا

بدھ 23 مئی 2018 17:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء)امریکا میں فٹ بال میچ کے دوران سوئیڈن کے اسٹار فٹ بالر زلاتان ابراہیمو وچ نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے تھپڑ جڑ دیا ،امپائر نے ویڈیو دیکھ کر زلاتان کو ریڈ کارڈ دکھایا اور فیلڈ سے باہر بھیج دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکا میں گلیکسی اور مانٹریال امپیکٹ ٹیم کے میچ میں پیش آیا جس میں گلیکسی کے زلاتان نے مانٹریال ٹیم کے فٹ بال پلیئر کو تھپڑ مارا اور دونوں زمین پر گر گئے۔واقعہ کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، ایمپائر نے ویڈیو دیکھ کر زلاتان کو ریڈکارڈ دکھایا اور فیلڈ سے باہر کر دیا۔۔