عوامی مسائل حل کرنااور انھیں ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، میر سہیل الرحمن بلوچ

کسی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،شناختی کارڈ کے لئے خواتین کی تصاویر خاتون فوٹو گرافر بنائے گی،کمشنر سبی

بدھ 23 مئی 2018 17:17

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنااور انھیں ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس ذمہ داری سے کسی بھی صورت غافل نہیں ہونگے ،شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ علاقائی مسائل کی نشاندہی کریںتاکہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے ،کسی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،نادرا آفس میں خواتین ڈے ایک دن کی بجائے دو دن مقر رکی گئی ہے، شناختی کارڈ کے لئے خواتین کی تصاویر خاتون فوٹو گرافر بنائے گی،جمعہ اور منگل خواتین کے لئے مقرر کی گئی ہے،میڈیا اور سبی یوتھ کے وفد سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق،گذشتہ روز کمشنر آفس سبی میں سبی یوتھ اتحاد کے چیئرمین سردارزادہ ابراہیم باروزئی کی قیادت میں وفود نے کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ سے ملاقات کی ملاقات کے دوران انہوں نے نادرا آفس میں خواتین کے لئے خاتون فوٹو گرافر کی تعنیاتی سمیت خواتین کے دیگر مسائل سے آگاہ کیانادرا آفس کے آفیسر محمد ناصر لونی ،اسٹنٹ کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری، ایم ایس ڈاکٹر روشن آراء،ڈاکٹر علی احمد بلوچ،راجہ افتخار کیانی ،حاجی صغیراور میر حبیب رند بھی موجود ہیںکمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے نادرا آفس میںخواتین کے مسائل کے حوالے سے نادرا آفیسر ناصر لونی سے بات چیت کی اس موقع پرطے ہوا کہ ہفتے میں دو دن جمعہ اور منگل خواتین کیلئے مقررکی گئی ہے جبکہ خواتین کے شناختی کارڈ کے لئے خاتون فوٹو گرافر تعنیات کیا جائے گا جو خواتین کی تصاویر بنائے گی اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے سبی یوتھ اتحاد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا اور انھیں ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں اور ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ میرے آفس کے دروازے سب کے لئے کھولے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گاا نہوںنے کہا کہ سبی انتظامیہ شہر میں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی ،نکاسی آب اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کے بنیادی مسائل حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ اب ہفتے میں دو دن جمعہ اور منگل خواتین کیلئے مقررکی گئی ہے جبکہ خواتین کے شناختی کارڈ کے لئے خاتون فوٹو گرافر تعنیات کیا جائے گا جو خواتین کی تصاویر بنائے گی تاکہ خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور خواتین زیادہ سے زیادہ شناختی کارڈ بنوا سکے انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا آفس کی جانب سے تمام دہی علاقوں میں شناختی کارڈ کے حصول میں موبائل سروس شروع کر دی گئی ہے تاکہ لوگ آسانی سے شناختی کارڈ بنواسکے۔