قلات، انتظامیہ کے زیر اہتمام بچوں سے جبری مشقت لینے و جنسی زیادتی کے روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 23 مئی 2018 17:17

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) قلات میں انتظامیہ کے زیر اہتمام بچوں سے جبری مشقت لینے اور جنسی زیادتی کے روک تھام کے حوالے سے ایس ایس پی آفس قلات میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلا س کی صدرات ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے کیا اجلاس میں جامع مسجد قلات کے خطیب سید عبدالطیف شاہ سردار عبدالکریم نیچاری مولانا رحمدل حلیمی بی این پی عوامی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن حاجی عبدالعزیز مغل ڈی ایس پی منظور احمد مینگل صحافیوں شادی خان مینگل عبداللہ لہڑی انورمینگل محمد یوسف مینگل اور آغا قادر شاہ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے کہا کہ بچوں سے جبری مشقت لینا اور جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں گے چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیئے معتبرین علمائے کرام اور صحافی برادری اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے کہا کہ چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر والدین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور قلات میں کمسن بچوں کی گاڑیا ں اور موٹر سائیکل چلانے بھر پور کاروائی کی جائے گی اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ کہ بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے ضرورت ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سماجی برائیوں کی روک تھام کے لیئے انتظامیہ عوام اور معتبرین بھی بھر پور کردار ادا کریں اور بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ اسکول بھیجا کریں اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کی قلات میں جنسی تشدد کے واقعات نہ ہو نے کے برابر ہیں تاہم ان کے روک تھام کے لیئے اقدامات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں عوام میں شعور و آگاہی پیدا کر نا ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :