کیسکو کے محنت کشوں کو عید سے پہلے بونس تنخوا ہیں دی جا ئیں،صدر کیسکو لیبر یونین بلوچستان

بدھ 23 مئی 2018 17:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر صفدر کرد جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑ سخی سلطان ،حاجی عبدا لمجید، حاجی عبد الحکیم ،عزیز احمد سارنگزئی حاجی عبد السلام ،آصف شاہوانی، ہاد ی حسین، ذولفقار علی ،محمود احمدودیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیسکو کے محنت کشوں کو عید سے پہلے بونس تنخوا ں دی جا ئے انھوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کے کمپنیوں کے ملازمین کو دودو تین تین بونس دیئے جاچکے ہے جبکہ کیسکو کے محنت کشوں کو پچھلے سال بھی عید بونس نہیں ملی ہے جو بلوچستان کے کیسکو محنت کشوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے علاوہ کچھ نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کے کمپنیاں ہر سال اپنے محنت کشوں کو دونوں عیدوں پر بونس تنخوا ں دیتے ہیں لیکن ہمارے کیسکو کے محنت کشوں کو ایک بونس تنخواں بھی نہیں دی جاتی ہے جو ہمارے ساتھ بے انصافی ہے ہم کیسکو انتظامیہ ،پیپکو انتظامیہ اور وزارت پانی وبجلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کیسکو محنت کشوں کو فوری طور پر عید بونس تنخواں دی جا ئے تاکہ وہ عید کے اضافی اخراجات پوری کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :