ْصوبائی حکومت نے این ٹی ایس کے نام پر ٹیسٹ نہ دینے والوں کو ملازمیتں دیں، فرزند بلوچ

بدھ 23 مئی 2018 17:17

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) این ٹی ایس یو تھ ایکشن کمیٹی قلات کے صدر فرزند بلوچ حافظ عبدالاحد حافظ عبدالرزاق اور دیگر نے کہا ہیکہ صوبائی حکومت نے این ٹی ایس کے نام پر ایسے امیدواروں کو ملازمتیں دی گئی جنہوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ ہی نہیں دیئے تھے حکومت نے اپنے من پسند افراد کو ملازمتیں دیکر این ٹی ایس امیدواروں کی حق تلفی کی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ اخباری بیان میں کیا ہیں انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے اپنے حقوق کے لیئے احتجاج کرتے ہوئے 100 دن مکمل ہو چکے ہیں اور رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہیں مگر تاحال این ٹی ایس پاس یوتھ کے بے روزگاروںکو روزگار فراہم نہ کر نے قابل افسوس عمل ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے جن 427 افراد کو ملازمت کے آرڈرز جاری کیئے گئے ہیں ان میں128 ایسے لوگ شامل ہیں جوکہ بالکل ٹیسٹ تک نہیں دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہونگے اور اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔