شیخوپورہ ، محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کالعدم تحریک طالبان جماعت االاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار ،مقدمہ درج

بدھ 23 مئی 2018 17:17

شیخوپورہ ، محکمہ انسداد دہشت گردی  نے دہشت گردی کا  بڑا منصوبہ ناکام ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) شیخوپورہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان جماعت االاحرار کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو اطلاع ملی کہ کالعدم جماعت کے دو دہشت گرد شیخوپورہ کے علاقہ شہزاد ٹاؤن میں دہشت گردی کی نیت سے موجود ہیں جس پرانسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو دہشت گردوں حبیب الرحمن اور محمد گل جن کا تعلق پشاور سے ہے کو گرفتار کر لیا، دوران تفتیش دہشت گردوں کے قبضہ سے دو کلو بارود مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹو نیٹرز اور اسلحہ برآمد کر لیا، دوران تفتیش دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ وہ شیخوپورہ میں سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔