نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن ؓ کا یوم ولادت15رمضان المبارک کو منایا جائے گا

بدھ مئی 17:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن ؓ کا یوم ولادت15رمضان المبارک کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے اپنے خطابات میں علماء کرام ،خطیب حضرات سیرت حضرت امام حسن ؓ پر تفصیل پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

حضرت امام حسن ؓحضرت علی کرم اللہ وجہہ اور خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرہ ؓ کے بڑے فرزند تھے آنحضور ؓ کی ایک مشہور ترین حدیث کے مطابق حضرت امام حسن ؓ جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیںآپ ؓ 15رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے رسول خدا ﷺ نے آپ کا نام حسن ؓ رکھا۔حضرت امام حسنؓ28صفر المظفر 50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپؓ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :