محمد ثاقب عزیز سیکرٹری کیڈ، محمد ہاشم ترین کو بطور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری

بدھ 23 مئی 2018 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد ثاقب عزیز کو سیکرٹری کیڈ اور پاس کے ہی گریڈ 21 کے افسر محمد ہاشم ترین کو بطور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں بدھ کو اسٹیبلشٹمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق پوسٹل سروسز میں بطور سیکرٹری تعینات محمد ثاقب عزیز بطور سیکرٹری کیڈ اور بلوچستان میں خدمات سرانجام دینے والے محمد ہاشم ترین بطور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ذمہ داریاں سنبھالیں گے ( توصیف عباسی ۔

متعلقہ عنوان :