Live Updates

دانیال عزیز کی گفتگو کے دوران جو ہوا وہ اچانک کا ردعمل اور بدقسمتی تھی ، نعیم الحق

امید کرتا ہوں کہ دانیال عزیز اپنی اصلاح اور بدگمانی پھیلانا ختم کردینگے، پی ٹی آئی رہنما کا ٹوئیٹ

بدھ 23 مئی 2018 17:36

دانیال عزیز کی گفتگو کے دوران جو ہوا وہ اچانک کا ردعمل  اور بدقسمتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے ٹویٹ کیا ہے کہ دانیال عزیز کی گفتگو کے دوران جو ہوا وہ اچانک کا ردعمل تھا اور بدقسمتی تھی امید کرتا ہوں کہ دانیال عزیز اپنی اصلاح اور بدگمانی پھیلانا ختم کردینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نجی ٹی وی کے ٹاک شو پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ مارا جب دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے نعیم الحق نے ٹویٹ کیا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ دانیال عزیز اپنے رویے کو تبدیل کرینگے اور غلط بیانی سے پرہیز کرینگے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پی ٹی آئی لیڈر شپ کیخلاف گفتگو کریگا تو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے اس وقت کا ردعمل اچانک اور بدقسمتی تھا امید کرتا ہوں دانیال عزیز اپنی اصلاح کریں اور بدگمانی پھیلانا ختم کرینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات