پی این سی اے کے زیر اہتمام سالانہ سمر آرٹ کیمپ 26 جون سے ہو گا

بدھ 23 مئی 2018 17:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چلڈرن آرٹ ورکشاپ کے زیر اہتمام سالانہ سمر آرٹ کیمپ 26 جون 2018ء سے نیشنل آرٹ میں شروع ہو گا۔ پی این سی اے ہمیشہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور فنونِ لطیفہ سے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنے کے غرض سے سالانہ آرٹ کلاسز منعقد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ کا مقصد بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تخلیقی کاموں میں گزارنے اور فنون لطیفہ کے مختلف اصناف سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے وقف کرنا ہوتا ہے جہاں بچوں کو میوزک، مصور ی، پتلی سازی، فوٹو گرافی، خطاطی، مجسمہ سازی اور دیگر شعبوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ اس سال 26 جون سے شروع ہونے والے سمر آرٹ کیمپ میں 8 سے 15 سال تک کے بچوں کو شرکت کی دعوت ہے۔ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر بچوں کو سمر آرٹ کلاسز میں شرکت کیلئے اپنے نام دفتری اوقات کار صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک رجسٹرڈ کرنے کی دعوت ہے۔

متعلقہ عنوان :