چائینز کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران کو بھٹائی آباد ضلع ملیر کو دو دن میں صاف کرنے کی ہدایت

کھلا کچرا پھینکنے کی روایت ختم کرکے صحتمند ماحول کے لئے آگاہی کو فروغ دیں ،ایم ڈی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

بدھ 23 مئی 2018 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی نے چائنیز کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران کو دو دن میں بھٹائی آباد ضلع ملیر کے علاقوں کو مکمل صاف کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے سیکریٹری بورڈ نادر خان اور متعلقہ افسران کے ہمراہ بھٹائی آباد کا تفصیلی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی کا کام تسلی بخش نہ ہونے پر ہدایت جاری کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بروز جمعہ بھٹائی آباد کا دوبارہ تفصیلی دورہ کرکے صورتحال کا معائنہ کیا جائے گا لہذا دو دن میں صفائی کا کام یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرکومزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علاقوں میںڈسٹ بن کی تعدادبڑھائیں اور گھر گھرسے کچرا اٹھانے کے کام پر عملدرآمد جلد ازجلد یقینی بنایا جائے تاکہ کھلا کچرا پھینکنے کی روایت ختم کرکے شہریوں کو صحتمند ماحول فراہم کرسکیں۔اس سلسلے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :