بلدیہ کورنگی کا کوڑا کرکٹ گلیوں میں پھنکنے برساتی نالوں میں ڈالنے اور آگ لگا کر قدرتی ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان

برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے ،قدرتی ماحول کو آلودگی سے پاک بنا نے کے لئے مکمل نگرانی کے عمل کو یقینی بنا یاجائے ، سید نیئررضا

بدھ 23 مئی 2018 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی محکمہ صفائی کو ہدایت کی ہے کہ عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا یا جائے ،کوڑا کرکٹ کو شاہراہوں اور گلیوں اور برساتی نالوں میں ڈالنے اور کچرے کو آگ لگا نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا کر عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے ان خیالات کا اظہار شیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی سطح پر درپیش مسائل سننے کے بعد عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے موقع پر موجود متعلقہ افسران سے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ عوام علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے عملے سے تعاون کریں کوڑا کرکٹ کچرا مقررہ مقامات پر ڈالا جائے اور کوڑا کرکٹ پھیلانے اور برساتی نالوں میں ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم اپنے ضلع ،علاقے اور گلی محلوں کو صاف ستھرا بنا سکیں بعد ازاں مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کرکے چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی اہم شاہراہوں ،تجارتی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :