اسسٹنٹ کمشنرز کا رمضان بازار وں کا دورہ ، اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا

بدھ 23 مئی 2018 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے رمضان بازار وںکے دورے کیے۔انہوں نے رمضان بازارو ں میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی فر وخت کو چیک کیااوررمضان بازاروں میں تعینات عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔افسران نے رمضان بازاروں میں خریداری کرنے والے شہریوں سے بات چیت کی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :