پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ، مدیحہ شاہ

بدھ مئی 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) فلمسٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فلم آج کے دور میں بہترین تفریح ہے، میری فلم ’’مجاجن‘‘کی کامیابی کے بعد مجھے بہت حوصلہ ملااور مجھے اندازا ہوا کہ لوگ اچھی اور معیاری فلمین دیکھنا چاہتے ہیں، اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا جو فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم پیش رفت تھی۔

(جاری ہے)

مدیحہ شاہ نے کہا کہ آج فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سینماکی جانب متوجہ ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے لیکن روائتی اور فارمولا فملوں سے دور رہنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :