بہت جلد اپنے پرستاروں کیلئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی‘ فریحہ پرویز

بدھ 23 مئی 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنے پرستاروں کے لئے نئی میوزک البم مکمل کر کے ریلیز کر دوں گی ، خدا کا شکر ہے کہ میری جتنی بھی البمز ریلیز ہوئیں ان میں ہر ایک نے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں میرا امریکہ کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ، امریکہ کی جس ریاست میں پرفارم کیا وہاں توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ۔ فریحہ پرویز نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ملک میں امن و امان قائم ہو اور دوبارہ بڑے لائیو کنسرٹ کا سلسلہ شروع ہو سکے تاکہ لوگوں کو اچھی تفریح کے مواقع ملک سکیں ۔

متعلقہ عنوان :